ابنا: شیخ علی سلمان نے کہا کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں سے عوامی تحریک کو ناکام نہیں بنایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ بحرین میں نہتے عوام اور علماء دین کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے تشدد آمیز اقدامات کے نتیجے میں عوامی تحریک میں مزید تیزی آئي ہے۔ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ عوامی تحریک کے دوران درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہيں جبکہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
.....
/169